ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورۂ پاکستان میں باضابطہ طور پر گفتگو کی ہے۔اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کریگا۔قابل ذکر ہے کہ امریکا، ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کررہا ہے۔ ایران – پاکستان گیس پائپ لائن کے اس منصوبے پر سنہ 2010 میں دستخط ہوئے ہیں۔
.......
/169